ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جہادیوں کا خاتمہ کرنے سنیل نائک کو ووٹ دیں : بھٹکل میں یوگی آدتیہ ناتھ کی ووٹروں سے اپیل  

جہادیوں کا خاتمہ کرنے سنیل نائک کو ووٹ دیں : بھٹکل میں یوگی آدتیہ ناتھ کی ووٹروں سے اپیل  

Tue, 08 May 2018 20:22:11    S.O. News Service

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز)جس بھٹکل کو مرڈیشور کے شیو مندر کے توسط سے شناخت بنانی تھی وہ یہاں کے جہادی  دہشت گردوں سے جانا جارہاہے ، بھٹکل کے جہادیوں کا  خاتمہ کرنا ہے تو جہادیوں کا خاتمہ کرنے کی طاقت  رکھنے والے سنیل نائک کو ووٹ دیں۔ اس بات کی اپیل  کی اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  کی۔وہ یہاں بھٹکل اسمبلی حلقہ کے مرڈیشور  میں منعقدہ بی جے پی انتخابی تشہیر ی پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ریاست میں کسان مخالف ، سماج مخالف سدرامیا کی حکومت ہے، ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، سماج کو تقسیم کرنےوالی پالیسی کا کھیل اب نہیں چلے گا۔ پچھلے 5سالوں  میں جہادیوں نے ہندوؤں کا قتل کیا ہے، کسانوں نے  خود کشی کی  ہیں، اترپردیش میں ایک لاکھ روپئے تک کے کسانوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں مگر سدرامیا نے ان کا قرضہ معاف  نہیں کیا کیونکہ سدرامیا کوکسانوں سے ہمدردی  نہیں ،  انہیں ریاست میں ذات پات کی سیاست کرنی ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بھٹکل کا ماحول اچھا ہے مگر اس کا تحفظ کرنےو الی حکومت کو باگ ڈور ملنا چاہئے ، اسی بہترین ماحول میں جہادی لوگ یہاں  کیا کچھ کرنے میں کامیاب  ہوئے ہیں ، وہ ا ب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ، ادتیہ ناتھ نے کہا کہ اس کی حفاظت کو لے کر میں بہت فکر مند ہوں۔

ادتیہ ناتھ کے مطابق  1993کے فساد میں بھٹکل میں  17ہندوؤں کا قتل ہوا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر چترنجن کا بھی بھٹکل میں قتل کیا گیا، ان سب کے لئے جہادی کانگریس حکومت ہی ذمہ دار ہے ، انہوں نے اگلے انتخابات میں ریاست سے کانگریس کو بھگانے پر زور دیا اور یڈیورپا کی قیادت والی مضبوط سرکار تشکیل  دینے کا اعتماد جتایا۔

پروگرام میں بی جے پی امیدوار سنیل نائک نے بات کرتے ہوئے  کہا کہ یہ انتخابات کانگریس اور بی جے پی کے درمیان یا سنیل نائک اور منکال وئیدیا کے درمیان نہیں ہے  بلکہ  جہادیوں اور دھرم کے درمیان راست مقابلہ ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر انہوں نے  تمام لوگوں سے بی جےپی کے ساتھ  تعاون کرنے کی بات کہی۔

بی جے پی کے ضلعی صدر کے جی نائک نے استقبال کیا ۔ ڈائس پر اترپردیش کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ہریندر سنگھ ، مقامی بی جے پی لیڈران  ایم جی نائک، ونود نائک، شیوانند نائک، گوند نائک ، پرمیشور دیواڑیگا ، کرشنا نائک ، وکا س پتور وغیرہ موجود تھے۔


Share: